Monday, 14 October 2019

السلام علیکم ورحمۃُ اللہ وبرکاتہ
بہت سے لوگوں پر جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی پریشانی یا آزمائش آتی ہے تو وہ اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں سے اس کا تذکرہ کرتے رہتے ہیں ، اس کے برعکس بہت کم ہی لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب ان کو اللہ تعالیٰ کوئی نعمت عطا کرتے ہیں تو اس کا تذکرہ بھی کرتے ہیں ، دیکھیے جب حضرت حکیم الامت ؒ کے پاس ایک بزرگ عالم دین اپنی پریشانی لے کر گئے تو انھوں کیسے بہترین انداز میں سمجھایا !
اسی لیے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں وقلیل من عبادی الشکور
 ( میرے بندوں میں بہت کم ایسے ہیں جو شکر کرتے ہیں )
لہٰذا
آپ بھی شکر کیجئے شکر کرنے پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے مزید دینے کا وعدہ ہے !۔

Wednesday, 9 October 2019


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
عزیز قارئین 
معاف کرنا ایک ایسی صفت ہے کہ جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشاد فرماتے ہیں۔

اَلَّـذِيْنَ يُنْفِقُوْنَ فِى السَّرَّآءِ وَالضَّرَّآءِ وَالْكَاظِمِيْنَ الْغَيْظَ وَالْعَافِيْنَ عَنِ النَّاسِ ۗ وَاللّـٰهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِيْنَ (134)
جو خوشی اور تکلیف میں خرچ کرتے ہیں اور غصہ ضبط کرنے والے ہیں اور لوگوں کو معاف کرنے والے ہیں، اور اللہ نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔
 
اللہ تعالیٰ معاف کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے ، اگر آپ اللہ کے محبوب بننا چاہتے ہیں تو معاف کرنا شروع کردیں اور اپنے بچوں کو بھی سکھائیں۔

رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے 

عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ؓ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا نَقَصَتْ صَدَقَۃٌ مِنْ مَالٍ وَمَا زَادَ اللّٰہُ عَبْدًا بِعَفْوٍ اِلَّا عِزًّا۔
(مسلم باب استحباب العفو )
حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺنے فرمایا کہ صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی اور جو شخص دوسرے کے قصور معاف کر دیتا ہے اللہ تعالیٰ اسے اور عزت دیتا ہے اور کسی کے قصور معاف کردینے سے کوئی بے عزتی نہیں ہوتی۔

اللہ تعالیٰ ہمیں عمل کی توفیق عطاء فرمائے آمین

Tuesday, 8 October 2019

آپ استاذ ہوں یا والدین ہم میں سے اکثر اپنے بچوں کو ٹائم نہیں دیتے یا پھر بے جا سختی کرتے ہیں اگر ہم ان باتوں پر عمل کریں تو ایک بہترین معاشرہ تعمیر کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ عمل کی نیت سے خود بھی پڑھیے اور خوب شئیر کیجئے ، اگر آپ سوشل میڈیا کے ذریعے مستند معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اسے آگے پھیلانے کے خواہاں ہیں تو آئیے ! آگے بڑھیے مدرسہ الرشید کے فیز بک پیج کو لائک کیجئے اور ٹوئیٹر پر فالو کیجئے جزاک اللہ خیرا ۔


Friday, 4 October 2019


آج والدین فارغ اوقات میں اپنے بچوں کو ٹائم دینے کے بجائے سوشل میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کو زیادہ ٹائم دیتے ہیں ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں ، اپنے بچوں کو اپنا دوست بنائیں !